اسلام آباد ہائی کورٹ،توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس کا سیشن کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی
بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے الیکشن کمیشن کو تحریری دلائل جمع کروانے کی ہدایت پر رکھی ہے
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں جیل سماعت کے لئے گیا تھا لیکن مجھے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ، میرا حق ہے کہ میں اپنے کلائنٹ کی طرف سے پیش ہوں ، مجھے آدھ گھنٹہ جیل کے باہر انتظار کرنا پڑا ہر دفعہ یہی ہوتا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جج کو بتایا ہے ؟ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے اور میرے سٹاف کو روکا گیا میری تضحیک کی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار کو کہہ دیتا ہوں ،
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل کا آغاز کر دیا،سابق چیرمین تحریک انصاف کی بطور رکن اسمبلی نااہلی کا آٹھ اگست کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ میں اِسی ریلیف کیلئے درخواست دائر ہونے کا اعتراض اٹھا دیا، امجد پرویز نے کہا کہ میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نااہلی کے نوٹیفیکیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جا چکی،لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے سماعت کر کے معاملہ پانچ رکنی بنچ کو بھیج دیا ہے. استدعا ہے کہ اِس عدالت میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، 8 اگست کو اپیل اور سزا معطلی دائر ہوئی 28 اگست کو سزا معطلی کا فیصلہ آیا ،فیصلے کے ایک ماہ سات دن بعد پانچ اکتوبر کو فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست دائر ہوئی ہے ، سزا معطلی کے آرڈر کے ایک ماہ سے زائد وقت کے بعد یہ درخواست دائر کی گئی،جو گراؤنڈ اپیل دائر کرتے وقت نہیں لی گئی وہ اب کیسے لی جا سکتی ہے؟
اسلام آباد ہائیکورٹ ، توشہ خانہ فوجداری کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سیکشن 426 میں فیصلہ معطلی کا ذکر نہیں ؟وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سی آر پی سی میں فیصلہ سے متعلق الگ سے باب ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ قانون میں سزا معطلی کا جو لکھا گیا ہے اس کا کیا مطلب ہے ؟ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ میرا خیال ہے سزا معطلی سے فیصلہ معطلی نہیں ہو سکتا ،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے تو حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن اس حد تک جا سکتا ہے ،ان کی انا کی تسکین ہو گی بانی چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی ہیڈ نہیں رہے ،
مجھے یاد ہے مشرف کی بھی خواہش تھی نواز شریف بے نظیر بھٹو پارٹی ہیڈ نہیں ہوں گے ، نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو صدر پی پی پی کو مخدوم امین فہیم کو صدر بنایا تھا ، جاوید ہاشمی کے کیس میں سزا اور فیصلہ معطلی کی بات کی گئی ہے ، تین سپریم کورٹ کے ججز جنہوں نے فیصلہ دیا تھا ان تینوں نے چیف جسٹس بننا ہے انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ سزا کے ساتھ فیصلہ معطلی بھی ہوتی ہے ، میں نے ریکارڈ پر کہا تھا کہ سزا کے ساتھ فیصلہ بھی معطل کریں ، سردار لطیف کھوسہ
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا
پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی
عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی