ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ٹرک ڈراٸیور ساتھیوں سمیت گرفتار

0
50
arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

عوامی کالونی آپریشن اور انویسٹیگیشن پولیس کی مشترکہ کاررواٸی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس کو گمراہ کرنے اور ساڑھے 11 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ٹرک ڈراٸیور اپنے دو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، چار روز قبل پولیس کو اطلاع موصول ہوٸی کہ سنگر چورنگی پر ٹرک ڈراٸیور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوٸی ہے, ٹرک کے خفیہ خانے میں رکھی ہوٸی ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کی رقم دو ڈاکو لوٹ کر فرار ہوٸے ہیں, جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا،ابتداٸی تفتیش چھان بین اور مختلف بیانات کے دوران ٹرک ڈراٸیور اور اسکے دو ساتھیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا, گرفتار ملزمان سراب, بابل اور علی جان نے اعتراف کیا کہ ملزمان نے ٹرک مالک کی رقم ہتھیانے کیلٸے ڈھونگ رچایا, گرفتار ملزمان سے سات لاکھ ستر ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گٸی, ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے,

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

دوسری جانب شاہ فیصل کالونی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاٸون موٹرساٸیکل چور لفٹر ملزم گرفتار کر لیا گیا، شاہ فیصل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بیشتر موٹرساٸیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا, گرفتار ملزم کے قبضے سے شاہ فیصل کالونی کے علاقے سے چوری شدہ موٹرساٸیکل پولیس تحویل میں لی گٸی, گرفتار ملزم کی شناخت فیضان ولد احتشام کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزم عادی جراٸم پیشہ ہے جوکہ پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے,گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا,

Leave a reply