طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

0
28

سرکاری تعلیمی اداروں کے پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباءکو بغیر امتحان لیے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی منظوری وزارتِ تعلیم نے دی وفاقی وزارت کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات لیے جائیں گے. ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوا دی ہے وزارتِ تعلیم کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا.
وزارت تعلیم کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال 90 فیصد طلباءکو امتحانات کے بعد نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا تھا. ادھر سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں سکول کل (پیر 7 جون) سے نہیں کھلیں گے، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کیئے تھے.
سعید غنی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہو گا اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا سندھ کے وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا.

Leave a reply