پاکستان میں سیاحت، ہوٹل صنعت کیلئے ترکی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

لاہور : ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ، اطلاعات کےمطابق ترکی کی حکومت مقامی سطح پر سیاحت اور ہوٹل صنعت کے لیے با صلاحیت افرادی قوت تیار کرنے کے لیے ’اسکلز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ‘ شروع کرے گی۔

نیوٹیک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر خان نے بتایا کہ ترکی کے تعاون سے پاکستان میں جدید خطوط پر استوار ’سینٹر آف ایکسیلنس فار ہاسپیٹیلٹی اینڈ کنسٹرکشن‘ کی بنیاد رکھی جائے گی۔ مذکورہ ادارہ اسلام آباد میں نیشنل اسکلز یونیورسٹی میں قائم ہوگا۔

ڈائریکٹر نیوٹیک نے بتایا کہ ادارے کے لیے افرادی قوت کی تعیناتی اور اس کی تعمیرات سمیت تمام اخراجات ترک حکومت برداشت کرے گی۔’ترکی کی جانب سے پاکستان میں مذکورہ منصوبے کا آغاز اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے اور سیاحت سمیت تعمیرات کے شعبے میں استنبول غیرمعمولی تجربہ رکھتا ہے‘۔

Comments are closed.