ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب، مشعال یاسین ملک نے ردعمل میں کیا کہا؟
ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب، مشعال یاسین ملک نے ردعمل میں کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ردعمل میں کہا کہ ترک صدر ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بنے ہیں اور کشمیر کا مسئلہ دبنگ طور پر اٹھایا، آج ان کے خطاب کر ویلکم کرتے ہیں، اس مسئلے کو حل کی طرف لے کر جائیں کشمیر میں چھ ماہ سے کرفیو ہے ، سب کچھ ہمارے سامنے ہے، دنیا کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ ہے اس پر بات ہونی چاہئے اور مسئلہ حل ہونا چاہئے.
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ کو کشمیر کا مسئلہ اٹھانا چاہئے، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے، کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو خطرناک صورتحال پیدا ہو گی اور دنیا کے امن کو خطرہ ہو گا، طیب اردگان کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے کردار ادا کریں،کشمیریوں کے لئے ایسا کردار ادا کریں جس سے کشمیریوں کو آزادی ملے، مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے،
ترک صدر نماز جمعہ کہاں کریں گے ادا اور آج کی کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر
ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے