ترکی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں ہوا اضافہ، ترک صدر نے کیا معاشی پیکج کا اعلان

0
32

ترکی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں ہوا اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں کرونا وائرس سے 2 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ ترکی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 191 ہے.

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،ترکی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ویکسین بھی تیار کررہا ہے،

خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کروناوائرس کے ممکنہ خطرات سمیت ترک معیشت پر تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس کے دوران رجب طیب اردوان نے 15بلین ڈالر معاشی پیکج کا اعلان کیا۔

ترکی میں‌ تجارتی مراکز، نجی اور سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں.ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32  اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں

Leave a reply