ترکی میں کرونا وائرس سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد 44،مریض کتنے؟

0
33

ترکی میں کرونا وائرس سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد 44،مریض کتنے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں کرونا وائرس کے 343 مزید کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1872 ہو گئی ہے

ترکی میں کرونا وائرس سے 7 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے. ترکی نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے 32 ہزار نیا طبی عملہ تعینات کر دیا

ترکی میں کرونا وائرس کی وجہ سے سکولوں کی بندش کے بعد آن لائن درس و تدریس کے لئے ٹی وی چینلز کو وقف کر دیا گیا ہے۔ طلبا ء کو جسمانی ہر چست رکھنے کے لئے ایکسرسائزز بھی سکھائی جا رہی ہیں،ترک پولیس کے اہلکار بزرگ شہریوں کو گھروں پر غذائی و طبی اشیاء پہنچا رہے ہیں ،ترکی حکومت نے کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے بزرگ شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں گھروں میں ان کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اے کے پارٹی استنبول کے صوبائی عہدیداران کے اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی اور کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر ہدایات دیں، ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قوم کی خدمت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تمام اداروں اور تنظیموں کے کورونا وائرس کے خلاف کام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سب کے باہمی رابطے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،ترکی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ویکسین بھی تیار کررہا ہے،

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

ترکی میں‌ تجارتی مراکز، نجی اور سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں.ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے

Leave a reply