ترکیہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کو تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا

0
44
alkhidmat

ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ترکیہ حکومت کی جانب سے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ سے نوازا گیا۔ ایوان صدر ترکیہ (انقرہ) میں منعقدہ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے47 رُکنی ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے ٹیم لیڈر اکرام الحق سبحانی نے صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان سے تمغہ حُسن کارکردگی وصول کیا۔

رجب طیب ایردوان نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ٹیم لیڈر کو تمغہ حُسن کارکردگی دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں خدمات پیش کرکے ترک عوام کے دل جیت لیے۔ ترکیہ حکومت اور عوام الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی بہن بھائیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اِس مشکل وقت میں اُن کا ساتھ دیا۔

اس موقع پر اکرام الحق سبحانی نے رجب طیب ایردوان، ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان محبت کا لازوال رشتہ قائم ہے، اسی جذبے کے تحت دونوں ممالک کے عوام آفت کی کسی بھی گھڑی میں دل وجان سےایک دوسرے کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ترکیہ حکومت کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کو ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ ملنے پر الخدمت کے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ٹیم کے رضاکاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ترکیہ حکومت کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لیے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ کا دیا جانا پوری قوم کے لیے باعث افتخار ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن نےامدادی سرگرمیوں کےلیے ’’قرض بھی۔۔۔ فرض بھی‘‘ مہم کا آغاز کیا تھا۔

وزارت داخلہ ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کی خواہش پر الخدمت کے رضاکاروں کی 47 رکنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں روانہ کی گئی جسے اے ایف اے ڈی نے پاک 10 کا نام دیا۔ یہ ٹیم ملبے میں انسانوں کی تلاش کے جدید آلات سے لیس تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے 10 دن زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور ملبے سے زخمیوں اور نعشیں نکالنے میں دنیا بھر سے آئی ریسکیو اینڈ سرچ ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ اِس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تازہ کھانا، خیمے، کمبل، کپڑے، ہائی جین کٹس اور ترپال بھی پہنچائے جاتے رہے۔

Leave a reply