ترکیہ میں آج سے پرااسلامک گیمز کا آغاز

3 سال قبل
تحریر کَردَہ

کونیا:ترکیہ کے شہر کونیا میں آج سے پرااسلامک گیمز شروع ہورہے ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج رات پاکستانی وقت کے مطابق دس بجے ہوگی، پاکستان کا 107 رکنی دستہ ان کھیلوں میں شریک ہے۔

کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

پاکستان دس کھیلوں میں حصہ لے گا جن میں آرچری، اتھلیٹکس، پیرا سپورٹس، جمناسٹک، کراٹے، سوئمنگ، والی بال، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔

اسلامک گیمز میں مجموعی طور پر 55 ممالک شریک ہیں 19 کھیلوں کے22 ایونٹ ان گیمز کا حصہ ہیں۔ اختتامی تقریب 18 اگست کو ہوگی کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ترکی پہنچ گئے۔

ارشد اب اسلامک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ارشد ندیم 12اگست کو جیولین تھرو ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گےاسلامک گیمز میں ابھی تک ایک بھی میڈل نہیں جیت پایا۔

دوسری جانب ترکیہ میں ہونے والی اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کے شجر عباس 100 میٹر ریس کے فائنل تک نہ پہنچ سکے شجر عباس کی سیمی فائنل میں ٹائمنگ 10.38 سیکنڈرز رہی، پاکستانی اسپرنٹر اپنی ریس میں ساتویں نمبر پر رہے۔

کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

پیر کو شجر عباس نے ہیٹ میں 10.25 سیکنڈز کے ساتھ نیشنل ریکارڈ بنایا تھا،پاکستانی ایتھلیٹ گزشتہ 8 روز میں 6 ریسیں دوڑ چکے ہیں نوجوان ایتھلیٹ آج 200 میٹر کی ہیٹس میں ایک بار پھر ایکشن میں ہوں گے۔

دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی پوزیشن 18ویں رہی جب کہ آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں

برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں سب سے زیادہ تمغے آسٹریلیا نے حاصل کیے، آسٹریلیا سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز کے ساتھ نمبر ون رہا مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے


انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔

بھارت نے 22 سونے، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے دو چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔

کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

Latest from بین الاقوامی