طیارہ حادثہ،غلطی ہوئی تو ایکشن لینا میری ذمہ داری، وفاقی وزیر کا اعلان، تحقیقاتی رپورٹ کب آئیگی بتا دیا

0
36

طیارہ حادثہ،غلطی ہوئی تو ایکشن لینا میری ذمہ داری، وفاقی وزیر کا اعلان، تحقیقاتی رپورٹ کب آئیگی بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی شفاف انکوائری ہوگی ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہو گا، تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے وزیر یا سی ای اوکیخلاف ثبوت آئے تو استعفی دیں گے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہازایک گلی میں گرا، انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، اللہ لواحقین کوصبروجمیل عطا فرمائے، آرمی، رینجرز، سول انتظامیہ، اہل محلہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آرمی، رینجرز، ضلعی انتظامیہ نے بہت تعاون کیا۔ جو جذبہ میں نے عوام کا دیکھا ہے ان کو خراج تحسین پیش کیے بغیر نہیں رہ سکتا ،آگ میں کود کے انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی تھی ،فلاحی ادارے ، ریسکیو اور انتظامیہ آرمی رینجرز سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 سے زیادہ انسانی جانوں کا مسلہ ہے کوئی اجارہ داری نہیں ہوگی ،جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ فی کس دہے جائیں گے ، ائرفورس کے افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،متاثرہ گھروں کی مرمت کے اخراجات حکومت برداشت کریگی، گاڑیوں کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہو گی کی 5 ملین جو انشورنس کی رقم ہے وہ بھی خاندانوں تک پہنچائی جائے گی ۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ 3 ماہ کے اندر تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے۔ جرمنی کی جس کمپنی نے یہ طیارہ بنایا ان کے ایکسپرٹ بھی آزادانہ انکوائری کریں گے۔ ایئربیس کے ماہرین آزادانہ تحقیقات کے لیے آئیں گے۔ چترال، گلگت حادثے کے بعد یہ سانحہ ہوا، چترال حادثے کی رپورٹ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی، حکومت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کم ازکم وقت میں انکوائری کومکمل کیا جائے گا، محلے داروں کی املاک تباہ ہوئیں، جن کی املاک تباہ ہوئی انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انکوائری ہوگی ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہو گا۔ تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر امدادی رقم پانچ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اگرکوئی غیرقانونی کنسٹریکشن ہوئی ہے توذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے بھی انکروچمنٹ سے متعلق ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔ کراچی میں سی اے کی 1500 ایکڑ زمین پرتجاوزات ہیں۔ غلطیاں کوتاہیاں پچھلی حکومتوں میں ہوئیں ہم ان کوٹھیک کریں گے۔

غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ بچنے والوں کواللہ نے نئی زندگی دی، ایمرجینسی لینڈنگ کے بارے پائلٹ نے اناؤنس نہیں کیا تھا، بلیک باکس سے ساری گفتگوسامنے آئے گی۔ رپورٹ تیار کروانا، قومی اسمبلی میں پیش کرنا اور ایکشن لینا میری ذمہ داری ہے۔ تمام حقائق سامنے لائیں گے.

قبل زیں وفاقی وزیر برائے ایویشین غلام سرور خان پلین کریشن جائے وقوعہ پہنچے ،گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر پی ٹی آئی کے اراکین بھی موجود تھے،وفاقی وزیر نے جائے پلین کریش جائے وقوعہ کا جائزہ لیا.

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Leave a reply