متحدہ عرب امارات میں 5 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش جاری

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 5 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش جاری ہے

نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی طرف سے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش IDEX 2021 کے 15 ویں ایڈیشن کا کا افتتاح کیا۔

نمائش 25 فروری تک ابو ظبی قومی نمائش مرکز میں جاری رہے گی ۔ نیول ڈیفنس اور میری ٹائم سیکورٹی نمائش بھی اس نمائش کے ساتھ جاری ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے کہا کہ IDEX 2021 ایک ممتاز عالمی نمائش ہے جس میں جدید ترین فوجی سازوسامان، جدید اسلحہ سازی اور جنگی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ یہ تمام ممالک اور بڑی کمپنیوں کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی موقع پیش کرتا ہے جو اس اسٹریٹجک فیلڈ میں کام کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت پر اس عالمی نمائش کا انعقاد یہ ظاہر کرتا ہے کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ اس نمائش کی میزبانی کے لئے ہماری قوم کی تیاری کو ہماری دانشمندانہ قیادت کی حیرت انگیز رہنمائی اور وژن نے قابل بنایا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے کے ساتھ شروع ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں ایک پریزنٹیشن بھی دی گئی جس میں متحدہ عرب امارات کے غیر معمولی کارنامو کے ساتھ ساتھ تیز رفتار ترقی اور عالمی قیادت پر روشنی ڈالی گئی ۔

تقریب میں فوجی پریڈ اور میوزیکل پرفارمنس بھی شامل تھی ۔ دیگر سرگرمیوں میں فرضی مشقیں، زمینی، فضائی اور بحری افواج کی کاروائیوں کا مظاہرہ شامل تھا۔ مشقوں کے دوران دفاعی تدبیر کرنے والی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ پیش کیا گیا جس میں جدید ترین مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور سیٹلائٹ رابطوں کا استعمال کیا گیا۔

Leave a reply