عرب امارات کی طرف سےریپڈ پی سی آرٹیسٹ کی شرط :مسافروں کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا

0
45

اسلام آباد :متحدہ عرب امارات کی طرف سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ: مسافروں کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ جوں کا توں ہے اور 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی حل نہ ہوسکا

ادھرباغی ٹی وی ذرائع کے مطابق عرب امارات کی طرف سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے بعد جس طرح پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے کہانیاں گھڑی گئیں وہ بھی بڑی حیران کن ہیں ،

پہلے مسافروں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا پیغام دیا گیا پھر اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا

ذرائع کے مطابق اس صورت حال پر جس طرح متحدہ عرب امارات کی جانب سے مسافروں کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لازم کر دی ، یہ اعلان سامنے آیا کہ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے اوریہ سہولت فراہم کردی گئی ہے لیکن بعد میں معلوم ہو اہے کہ نجی لیبارٹری نے موبائل لیبارٹری کے زریعے آئیر پورٹ کی پارکنگ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا بورڈ لگاکر مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا

ذرائع کےمطابق نام ریپڈ پی سی آر کا دیکر ریپڈ انٹیجنس ٹیسٹ کیا جاتا رہا، دوسری طرف مسافروں کے ساتھ دھوکہ دہی پر سول ایوی ایشن خاموش تماشائی بن گی، تاحال کوئی ایکشن نہ لیا گیا

عرب امارات کی طرف سے یہ شرط لازمی قراردینے کے بعد اسلام آباد سے دبئی جانے والے ایمریٹس ایئرلائین کے 300 سے زائد مسافروں کو وعدوں کے باوجود بورڈنگ پاس جاری نہ ہوسکا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صرف دبئی سے ویکسین لگوا کر آنے والوں کو بورڈنگ پاس جاری کیا گیا ،ادھر پرواز ای یے 613 کے مسافروں نے اس رویے پراسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اوراپنی مشکل کے حل کے لیے جلد از جلد اقدامات کا مطالبہ کیا

ادھر ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے 2 ہزار سے زائد مسافر ٹکٹ خریدنے کے باوجود حصول روزگار کے لیے دبئی نہ جاسکے

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای جانے والے مسافرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سفر سے چھ گھنٹے پہلے کروانا ہوگا

ادھرمسافروں کا کہنا ہےکہ اچانک ریپڈ پی سی آر کی شرط عائد کردی،اب وہ کدھر جائیں دوسری طرف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے

ادھرذرائع کے مطابق سی اے اے نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے انتظامات کرنے کے بجائے وزارت خارجہ کو مراسلہ لکھ دیا

ادھر جب مسافروں نے بار بار اپنی مشکل کے حل کےلیے سول ایوی ایشن حکام سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا ہم ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرواسکتے،

ادھر سول ایوسی ایشن کا کہنا ہےکہ وزارت خارجہ یو اے ای حکام سے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست کرے،

یاد رہے کہ عرب امارات کی طرف ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کرنے کے بعد پاکستان بھرکے ایئرپورٹس پرجس طرح عرب امارات جانے والے پاکستانی مشکل کا شکار ہوئے ہیں ان کی اس مشکل اورتکلیف کو باغی ٹی وی نے اعلیٰ حکام کے گوش گزارکیا

باغی ٹی وی نے مسافروں کی مشکلات اورعرب امارات کی طرف سے عائد شرائط کے متعلق بھی حکام کو آگاہ کیا

حکومتی اورسول ایوی ایشن حکام نے اس خبر کے بعد مسافروں کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹوں کی سہولت کی فراہمی کی خوشخبری سنائی تھی مگربعد میں پتہ چلا کہ یہ توصرف ہوائی تھی ، لوگوں کوٹرخایا جارہا ہے اور24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ہزاروں پاکستانی ایئرپورٹس پرخوارہورہے ہیں مگرابھی تک اسلام آبادسویا ہوا ہے اوراسے پرواہ تک نہیں

Leave a reply