یونین کونسل کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گر فتار

arrest

بہاولپور ریجن سے پٹواری کو 5000ہزار رشوت لینے پر ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدیت پر بہاولپور ریجن نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے محکمہ ریونیو کے پٹواری عبدالستار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم عبدالستار پٹواری سے 5000ہزار روپے کے نشان ذدہ رشوت کے نوٹ برآمد کر لیئے ہیں۔ملزم عبدالستار پٹواری نے مدعی کو جمع بندی کی نقل دینے کے عوض 5000 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

دریں اثناء اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے یونین کونسل نمبر20 گوجرانوالہ کے کلرک ملزم سید آصف علی کو(BPS-11) 10,000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سید آصف علی کی جیب سے 10,000ہزار روپے کے نشان ذدہ نوٹ برآمد کر لیئے۔ملزم سید آصف علی نے مدعی کو برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 10ہزار رشوت طلب کی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں،تحقیقات کا حکم

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

Comments are closed.