برطانیہ میں 6 کے بجائے 4 دن کام پر ٹرائل کا آغاز

0
31

متحدہ عرب امارات کے بعد برطانیہ کی معروف و مقبول جامعات آکسفورڈ اور کیمبرج نے ہفتے میں 6 کے بجائے 4 دن کام پر ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کیمرہ ساز کمپنی ’’کینن‘‘ میں اب ملازمین ہفتے میں 5 یا 6 دن کے بجائے پیر سے جمعرات یعنی صرف 4 دن کام کریں گے کیمرہ بنانے والی کمپنی نے یہ اقدام آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے اُٹھایا ہے یہ ٹرائل 6 مہینے جاری رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی ، ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ مان لیا

ہفتے میں 4 دن کام کے ٹرائل کا مقصد ملازمین میں اوقات کار کی کمی سے پیدا ہونے مثبت تبدیلیوں اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا جائزہ لینا ہےہفتےمیں 4 روز کام کی مہم ایک سماجی تنظیم نے چلائی تھی جس کے بعد آکسفورڈ، کیمبرج، بوسٹن اور تھنک ٹینک بھی اس مہم میں شامل ہوگئےجامعات کے اس مہم میں شرکت اور تجویز پر کیمرہ ساز عالمی شہرت یافتہ ادارے کینن نے 6 ماہ کے ٹرائل کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

سیکیورٹی کیوں نہیں دی،شہزادہ ہیری برطانوی حکومت کیخلاف عدالت پہنچ گئے

قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں بھی ساڑھے چار دن کام کا فارمولا نافذ کردیا گیا ہے پیر سے جمعرات فل ڈے جب کہ جمعہ کو ہاف ڈے دیا جاتا ہے متحدہ عرب امارات میں اداروں کو جمعے کے روز ہاف ڈے کے بجائے ورک فرام ہوم کا آپشن بھی دیا گیا ہے لیکن امارات میں ہفتے میں ڈھائی روز چھٹی مقصد سیاحت کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔

بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

’ایک بچہ‘پالیسی :چین میں شرح پیدائش کی کم ترین سطح ریکارڈ

متحدہ عرب امارات نے اپنی معیشت کو عالمی منڈیوں کے ساتھ بہتر طریقے سے ہم آہنگ کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے، اور اگلے سال کے آغاز سے یو اے ای میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے ساتھ ساڑھے چار دن کا ورکنگ ہفتہ ہوگا، یعنی جمعہ کی سہ پہر سے ویک اینڈ کا آغاز ہوگا اور ہفتہ اور اتوار تک رہے گا۔

Leave a reply