یوکرینی بچوں کی مدد کیلئے روسی صحافی نے اپنا نوبل انعام نیلام کر دیا

0
103

ماسکو: روس کے صحافی نے جنگ سے متاثریوکرینی بچوں کی امداد کے لئے نوبل انعام میں ملا سونے کا میڈل نیلام کردیا۔

باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والے روس سے تعلق رکھنے والے صحافی دیمتری میریتوو نے نوبل پرائز میں ملنے والا سونے کا نوبل میڈل 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔

روسی صحافی کا کہنا ہے کہ میڈل کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے لئے کام کرنے والے ادارے کے ذریعے یوکرین میں جنگ سے بے گھر ہونے والے بچوں کی مدد اوربحالی کے لئے خرچ کی جائے گی۔ جنگ کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کوبہتر اورمحفوظ مستقبل دینا اہم ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 قیراط سونے کا میڈل اتوار کے روز ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے فروخت کیا گیا تھا، یہ نوبل انعام روسی صحافی کوگزشتہ برس صحافتی کاوشوں پر دیا گیا تھانیلام کیا گیا میڈل اب تک کا سب سےمہنگا نوبل انعام ہے، اس سے قبل 2014 میں نوبل انعام 4 اعشاریہ76 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا، جو امریکی بائیولوجسٹ جیمز واٹسن کو 1962 میں ڈی این اے کی دریافت کے لیے دیا گیا تھا۔

یوکرین کا تنازعہ طوالت اختیارکرے گا،ہم مغرب کے جھانسےمیں نہیں آئیں گے :روس

امریکی اخبار کے مطابق دیمتری موراتوو ڈنمارک کے سائنسدان نیلز بوہر سے متاثر ہوئے ہیں، جنہوں نے 1939 میں سوویٹ یونین کے حملے کے بعد فن لینڈ کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے اپنا نوبل امن انعام فروخت کیا تھا۔

دیمتری میریتوو کو2021 میں آزادانہ اورغیرجانبدارانہ صحافت پرنوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

ریلوے نظام درہم برہم،30 سال بعد بڑی ہڑتال

Leave a reply