عمر اکمل کی معطلی کا معاملہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا

0
40

عمر اکمل کی معطلی کا معاملہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی رپورٹ :مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی معطلی کا معاملہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ باقاعدہ انکوائری کا فیصلہ کرلیا.پی سی بی نے بلے باز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عمر اکمل کو سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانا ہوگا عمراکمل سے آئندہ ہفتے باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ اس وجہ سے عمر اکمل پر دو سے پانچ سال تک پابندی لگائی جاسکتی ہے.عمر اکمل اسپاٹ فکسنگ معطلی ،آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے..پاکستان کرکٹ بورڈ نے تفصیلات آئی سی سی سے شیئر کیں .ہی .اس سلسلے میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اور پی سی بی اینٹی کرپشن حکام کے درمیان چار بار رابطہ ہوا ہے . عمر اکمل جس مشکوک شخص سے رابطے میں تھا پی سی بی نے اس کے ریکارڈ کے بارے میں آئی سی سی سے معلومات مانگیں ہیں.

عمر اکمل کو معطل کیے جانے کی وجوہات سامنے آ گئیں

خیال رہے کہ عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل عمراکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے ایک کیس میں بری ہوئے جب بورڈ نے معاملے کو ایک غلط فہمی قرار دے کر ختم کر دیا تھا۔

Leave a reply