امید ہے یہ "کام” بھی ہو جائے گا، فردوس عاشق اعوان نے کس سے امید لگا لی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈیووس کا انتہائی اہم دورہ کررہے ہیں،وزیراعظم ڈیووس میں عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے، معاشی فورم پر پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں،
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں مسئلہ کشمیراجاگرکریں گے،وزیراعظم ڈیووس میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے آگاہ کریں گے، چیف الیکشن کمشنراورممبران کےناموں کی منظوری دے دی گئی، پارلیمنٹ اپناحقیقی اورجمہوری کردار ادا کرنے جارہی ہے،مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کیلئے اپوزیشن اورحکومت نے ذمہ داری دکھائی،امیدہے پارلیمنٹ میں مفاہمتی عمل آگے بڑھے گا، مفاہمتی عمل عوام کوریلیف دینے کا باعث بنے گا،
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں.
دورے کے دوران عمران خان امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے، سائیڈ لائنز پر دیگر عالمی رہنماؤں سے میٹنگز بھی شیڈول ہیں. دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر پاکستانی موقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان 23 جنوری تک ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019ء کے بعد عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی اداروں کے رہنماؤں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان اس اہم اجلاس کے موقع پر کارپوریٹ لیڈرز اور سی ای اوز سے بات چیت بھی کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہو چکی ہیں۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی میڈیا کوانٹرویوز دیں گے جبکہ سینئر ایڈیٹرز سے بھی بات چیت کریں گے۔
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
وزیراعظم عمران خان اس اہم عالمی اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر پاکستانی موقف دیں گے جبکہ معیشت، کاروبار اور سرمایہ کاری پر اپنا وژن دنیا کے سامنے رکھیں گے