اقوام متحدہ امن دستوں میں پاک فوج کی خدمات کا معترف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے پاک فوج کے پاکستانی امن دستے کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق پاکستانی امن دستے کے ارکان نے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ہزاروں جانیں بچائیں،متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو پیٹھ پر اٹھا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا

ترجمان یو این کا کہنا تھا کہ پاکستانی اہلکاروں نے خطرات سے کھیل کر ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں،جان بچانے اور امدادی کاموں کے بارے میں ویڈیو پاکستانی امن مشن کے اہلکاروں کی منہ بولتا فرض شناسی کا ثبوت ہے،

واضح رہے کہ پاکستانی امن دستے کی کانگو میں امدادی سرگرمیوں کی ویڈیو آئی ایس پی آر نے جاری کی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانگو میں پاکستانی امن مشن دستوں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے دو ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔ اویریا کے علاقے میں شدید بارشوں کے باعث پچھتر ہزار افراد متاثر ہوئے۔

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی امن دستے متاثرہ علاقوں میں موقع پر پہنچے، سیلابی ریلا روکنے کیلئے پتھروں سے بند بنایا، دور دراز علاقوں میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ طبی امداد اور راشن بھی فراہم کیا۔

اقوام متحدہ کے امن دستے میں تعینات پاکستانی فوجی کی شہادت پر اقوام متحدہ نے ایوارڈ دیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 4 ہزار سے زائد اہلکار امن دستوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 157 اہلکار شہادت کا رتبہ بھی پا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

Comments are closed.