وزیراعظم سے امیر مقام کی ملاقات،جی بی،کے پی کے،آزاد کشمیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خیبر پختونخوا میں بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی کا عمل جاری رہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری امور اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا, وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔
https://x.com/GovtofPakistan/status/2107697852810194949?s=20
انہوں نےکہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، حکومت کی خواہش ہے کہ صوبے میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں





