نئی دہلی میں برکس کانفرنس میں شرکت مہنگی پڑ گئی، متعدد عالمی رہنما بیماری کا شکار

مصنف:
نئی دہلی میں برکس کانفرنس میں شرکت کرنے والے کئی عالمی رہنماؤں کے بیماری کا شکار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گندی آب و ہوا اور غیر معیاری کھانے کے باعث بعض عالمی رہنماؤں کی صحت متاثر ہوئی۔ برکس کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کے لیے کھانے کا انتظام بھی مبینہ طور پر معیاری نہیں تھا، جبکہ میزبان بھارت کی جانب سے تمام مہمانوں کے لیے سبزی پر مشتمل کھانے کا اہتمام کیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے صدر بھارت سے اپنے ملک پہنچنے کے فوراً بعد بیمار پڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کرنے اور تمام ملاقاتیں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں





