Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز پاکستان کے سفیر ہیں،وزیراعظم

shehbaz
مصنف:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز پاکستان کے سفیر ہیں جو دنیا بھر میں اپنے مثبت کردار سے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔


انھوں نے یہ بات امریکہ میں مقیم انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، آٹو موبائل، توانائی، تعمیرات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات و پروفیشنلز کے وفود سے ملاقاتوں میں کہی جنہوں نے وزیراعظم سے نیویارک میں ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے وفود کو خوش آمدید کہتے ہوئے انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے. انھوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے کاروباری برادری کے مسائل کو حل کیا گیا. اس کے علاؤہ حکومت ملکی زرعی شعبے کی ترقی اور اس میں جدت لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے.کاروباری شخصیات کے وفود نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں زراعت، صنعت، برآمدات خصوصا ایف بی آر میں اصلاحات کی تعریف کی. ملاقاتوں میں چئیرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ، معاون خصوصی بلال بن ثاقب، پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار، پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان احمد شیخ، وزیرِ اعظم کے غیر ملکی میڈیا کے ترجمان مشرف زیدی،اوور سیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا ، مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز فاؤنڈیشن افضال بھٹی اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL