Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسد قیصر کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج

asad qaisar
مصنف:

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔


اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اسد قیصر کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اسد قیصر آخری مرتبہ فروری میں عدالت میں پیش ہوئے تھے، جبکہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اسد قیصر کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں۔عدالت نے اسد قیصر کو حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔


اسد قیصر کے خلاف سنگجانی تھانے میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL