Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی

gold-759_9817ef_20241030122327

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔


آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے قیمت 4 لاکھ، 50 ہزار 936 روپے پر آ گئی اسی طرح دس گرام سونا 1800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے کا ہو گیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 284 ڈالر فی اونس پر آ گیا،اس کے علاوہ فی تولہ چاندی 60 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 903 روپے کی ہو گئی-


واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر مہنگا ہو کر 4305 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے پر پہنچ گیا تھا۔