Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دورانِ پرواز پاور بینک پھٹنے سے طیارے میں آگ،ہنگامی لینڈنگ

مصنف:

نیدرلینڈز کی فضائی کمپنی کے ایل ایم کی دورانِ پرواز پاور بینک پھٹنے کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم کے اسخیپول ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔


رپورٹس کے مطابق ایمسٹرڈیم سے کوراساؤ جانے والی کے ایل ایم کی پرواز KL735 کے بزنس کلاس کیبن میں لیتھیم بیٹری والا پاور بینک چارجنگ کے دوران اچانک پھٹ گیا، جس سے شعلے بلند ہوئے اور کیبن میں آگ بھڑک اٹھی۔واقعے کے نتیجے میں طیارے کے کیبن میں دھواں پھیل گیا۔ اس وقت طیارہ بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کر رہا تھا، تاہم عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔حکام کے مطابق پاور بینک بزنس کلاس میں سفر کرنے والے کے ایل ایم کے سابق چیف ایگزیکٹو اور ڈچ وزیر کیمیل یورلنگز کا تھا، جو مبینہ طور پر پاور بینک کو چارجنگ پر لگا کر سو گئے تھے۔ حکام نے اس عمل کو دورانِ پرواز حفاظتی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔


واقعے میں ایک مسافر کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پائلٹ کی جانب سے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیے جانے کے بعد طیارے کا رخ تبدیل کیا گیا اور اسے ایمسٹرڈیم کے اسخیپول ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرا لیا گیا۔