عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

مصنف:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہو گیا 10 گرام سونے کا بھاؤ 3687 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب ملک میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 56روپے کی کمی سے 6ہزار 522روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 48روپے کی کمی سے 5ہزار 591روپے کی سطح پر آگئی-




