Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انگلینڈ میں ٹرین سروسز کھٹملوں کی وجہ سے معطل


جنوبی انگلینڈ میں ٹرین سروسز کھٹملوں کی بہتات کی وجہ سے معطل کردی گئی ہیں۔


دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، بوگیوں کے اندر کھٹمل دریافت کرنے کے بعد جنوب مشرقی کی طرف سے چلنے والی ٹرینوں کو شیڈو ل سے ہٹا دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ یہ 'وبا' ہیسٹنگز، ایسٹ سسیکس کے قریب ویسٹ مرینا ٹرین کیئر ڈپو کو متاثر کررہی ہے جبکہ جنوب مشر قی کی ہائی اسپیڈ 1 لائن سروسز میں بھی کیڑے دیکھنے کی اطلاع ملی ہے، جس سے خدشہ ہے کہ کیڑے پھیل رہے ہیں-


ڈرائیوروں نے متاثرہ ٹرینوں میں سوار ہونے سے انکار کر دیا ہے، اور اپنے مالکان پر اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے، اس کے باعث جمعہ کے روز کم از کم تین سروسز منسوخ کی گئیں، جب کہ 22 ستمبر کو پہلا واقعہ سامنے آنے کے بعد سے مزید ٹرینیں بھی بند کی جا چکی ہیں۔