بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،درجنوں افراد ہلاک

شمالی بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں گزشتہ 3 روز کے دوران کم از کم 68 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 3 روز کے دوران 56 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا,جبکہ پڑوسی ملک نیپال، جو پہلے ہی 26 اگست کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہے، جمعرات سے ایک بار پھر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے، جہاں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
نیپال کی ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعرات سے بارش سے متعلق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 7 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
سائنس دانوں نے حالیہ برسوں میں جنوبی ایشیا میں شدید موسمی واقعات میں اضافے سے خبردار کیا ہے اور اسے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بدلتے ہوئے موسمیاتی حالات سے جوڑا ہے۔
گزشتہ ماہ نیپال میں چین اور نیپال کی سرحد پر پہاڑی گلیشیئر کے منہدم ہونے کے باعث آنے والے سیلاب میں ایک ہزار 400 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ ہزاروں لاپتا ہوگئے تھے بھارتی ریاست اتر پردیش کی آبادی 24 کروڑ سے زیادہ ہے اور جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے سالانہ مون سون کے دوران ریاست میں اکثر شدید بارشوں اور گرج چمک کے طوفانوں کا سامنا رہتا ہے۔
حالیہ ہلاکتیں ’غیر معمولی شدید بارش‘ کے دوران ہوئیں، ریاستی حکام کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ کا نظام اندرون ملک منتقل ہوا جس کے باعث خطے میں بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا،ا تر پردیش میں جمعہ سے اتوار کے دوران 66.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس عرصے میں معمول کے مطابق بارش کا اوسط 7.6 ملی میٹر رہتا ہے۔
شدید بارشوں سے فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور کسانوں نے آئندہ فصلوں کی بوائی میں تاخیر کے خدشات کا اظہار کیا ہے،بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد نشیبی علاقوں میں رہنے والے 70 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں سے پلوں اور چھوٹی گزرگاہوں کو بھی نقصان پہنچا، جس کے باعث ریاست کے معروف سیاحتی مقام دیوکنڈ کو بند کردیا گیا،بھارت میں طویل گرم موسم کے بعد مون سون کے دوران سیلاب اور دیگر موسمی آفات معمول کا حصہ ہیں، جبکہ گرمیوں میں ملک کے کئی علاقوں کو پانی کی قلت اور خشک سالی کا بھی سامنا رہتا ہے۔
مزید پڑھیں





راولپنڈی، اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر
