Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

این اے 168 ضمنی انتخاب ، پولنگ کا مقررہ وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

election vote

بہاولپور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا مقررہ وقت شام 5 بجے ختم ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی، حلقہ این اے 168 میں ایک نشست پر 20 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کے درمیان اہم مقابلہ ہے۔

حلقے کی مجموعی آبادی 9 لاکھ 37 ہزار 95 افراد پر مشتمل ہے جب کہ 4 لاکھ 83 ہزار 143 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد اور 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین شامل ہیں۔

این اے 168 میں مجموعی طور پر 292 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے، جن میں سے 16 کو حساس قرار دیا گیا تھا، انتخابی عمل کی سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے، جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی ریزرو پوزیشن پر موجود رہے۔

واضح رہے این اے 168 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔