لاہور اور اسلام آباد کے درمیان کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر

لاہور اور اسلام آباد کے درمیان مرکزی فائبر آپٹک کیبل کٹنے کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز شدید سست روی کا شکار ہو گئی ہیں۔
فائبر کیبل کٹنے کی وجہ سے اسلام آباد، راولپنڈی اور اس کے قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر ہوئیں، جہاں کئی گھنٹوں تک انٹرنیٹ مکمل یا جزوی طور پر معطل رہا-
حالیہ رپورٹس کے مطابق، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور متعلقہ تکنیکی ٹیموں کی کوششوں کے بعد متاثرہ علاقوں کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ سروسزآہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئی یے-
تکنیکی ٹیمیں فائبر کیبل کی مکمل مرمت اور انٹرنیٹ کی رفتار کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہی ہیں، تاہم کچھ صارفین کو اب بھی براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں سست روی کا سامنا ہو سکتا ہے،جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں اور اب انٹرنیٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں





