ایران کا سوئیڈش سفارتکار کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

مصنف:
ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک سے نکالنے کے سوئیڈن کے فیصلے پر ایران نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے سوئیڈن کے ایک سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ایران چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور سوئیڈن کی ایران سے متعلق پالیسی کو ’’تباہ کن‘‘ قرار دیا۔ایرانی حکام نے سکیورٹی امور میں مداخلت سے متعلق اسٹاک ہوم کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سوئیڈن میں ایران مخالف عناصر کو سرگرمیوں کی اجازت دینے پر بھی اعتراض کیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق سوئیڈن نے اسرائیلی حکومت کے دباؤ پر ایرانی اہلکار کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ ایران نے اس اقدام کے ردعمل میں سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔





