مریم نواز کا آئندہ 5 برس میں 5 لاکھ افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کا ہدف ہے،عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ’اپنی چھت اپنا گھر‘ منصوبے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جانا پنجاب کے 14 کروڑ عوام کے لیے اعزاز ہے۔
پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پنجاب حکومت کے اپنے وسائل سے شروع کیے گئے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ منصو بے کو عالمی سطح پر تسلیم کیا ہے، جو دنیا کے 5 بڑے ہاؤسنگ منصوبوں میں شامل ہے,منصوبے کے تحت اب تک 2 لاکھ 2 ہزار 913 گھر وں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 18 ہزار 88 گھر مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 53 ہزار 233 گھروں پر کام جاری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مریم نواز کا آئندہ 5 برس میں 5 لاکھ افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کا ہدف ہے،ان کے مطابق ’اپنی چھت اپنا گھر‘ اور ’ستھرا پنجاب‘ جیسے منصوبوں سے پنجاب حکومت کی عوامی خدمت اور گورننس نمایاں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے فلیگ شپ ہاؤسنگ منصوبے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کو اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام (یو این ہیبی ٹیٹ) کے 2026ء کے ’اسکرول آف آنر‘ ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کو 5 اکتوبر کو عمان کے شہر مسقط میں عالمی یومِ رہائش کے موقع پر اعزاز وصول کرنے کی دعوت دی گئی ہے-
مزید پڑھیں





