مولانا فضل الرحمٰن ملکی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے,پی ٹی ائی سے رابطہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ملکی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے،حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریکِ انصاف سے رابطہ کیا ہے-
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی قیادت سے ٹیلی فو نک رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،پی ٹی آئی کی تمام قیادت زوم پر جاری ہنگامی اجلاس میں شریک ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کے بجائے معاملات افہام و تفہیم سےحل کرنے کا مشورہ دیا تھاجس پر حکومت نے انہیں مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی وفد میں شامل رانا ثناء اللّٰہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، پی ٹی آئی کی تمام قیادت زوم پر جاری ہنگامی اجلاس میں شریک ہے۔
مزید پڑھیں




