میرا نام یوحناجان ہے۔میری پیدائش 06 جون1993ءکو یونس مسیح اور زرینہ بی بی کے گھرانہ میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم مقامی گاوں کے اسکول،گورنمنٹ ہائی اسکول کسوکی ضلع حافظ آباد سے ہوئی۔ میٹرک کا امتحان سائنس کے مضامین کے ساتھ2010ءمیں اسی اسکول سے امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔
اسی دوران گاوں میں مزید تعلیم کی سہولیات کے عدم ہونےکا سامنا کرنا پڑا، اور2010ءمیں ہی گاوں کو خیر آباد کہہ کر حافظ آباد شہر منتقل ہو گئے۔گورنمنٹ کالج حافظ آباد سے ایف۔اے کا امتحان 2012ءمیں پاس کیا۔انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے فوراً بعد محکمہ عدلیہ،ڈسٹرکٹ کورٹ حافظ آباد میں بطور تعمیل کنندہ11 اپریل2014ءکو بھرتی ہوا۔ سروس کے دوران بی۔اے بطور پرائیوٹ اُمیدوار پنجاب یونی ورسٹی اور پھر ایم۔اے اُردو 2017ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔
تعلیمی کیرئیر کو مزید جاری رکھنےکا یہ عزم پختہ رکھا۔2021ءمیں ایف۔سی کالج یونی ورسٹی لاہور میں ایم۔فل اُردو میں داخلہ لے لیا اور ایم فل اُردو کی ڈگری2023ء میں مکمل ہوئی۔ اسی دوران اپنا ایک یوٹیوب چینل بنایا۔ جس کا نام knowledge With Youhana رکھا۔جہاں اُردو زبان و ادب کے حوالہ سے مختلف شخصیات کے انٹرویوز، تنقیدی اور تجزیاتی موضوعات جو یونیورسٹی لیول کے اپ لوڈ کرنے شروع کیے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایف۔اے۔بی۔سی ٹیچنگ اور تھیالوجی کی تعلیم حاصل کی۔
سال2021ءمیں ہی اس محکمہ کو ہمیشہ کے لیے خیر( استفعیٰ) آباد بول دیا اور تعلیم کے میدان کا انتخاب کیا۔ ایف۔سی یونی میں شفیق اساتذہ اور ان کی راہنمائی میں علم و ادب کو فروغ دینے میں اہم ہیش رفت ہوئی اور بطور لکھاری مختلف اخبارات اور رسائل وجرائد میں لکھنا شروع کیا۔ جن اصناف میں طبع آزمائی کر رہا ہوں۔ان میں خاص کر تنقید، افسانہ، مضمون نگاری اور انشائیہ جیسی اصناف قابل ذکر ہیں۔
جن اخبارات رسائل وجرائد میں لکھا اور لکھ رہا ہوں ان میں قابل ذکر ماہنامہ ادب لطیف لاہور سے،ماہنامہ نیا تادیب لاہور/ ملتان سے،سہ نامہ چہار سو راولپنڈی سے،ہفت روز کرسچن نیوز الرٹ برطانیہ سے،روز نامہ کندن لاہور سے،روز نامہ پہچان پاکستان لاہورسے، ماہنامہ سروائیل سیالکوٹ سے، ماہنامہ فیتھ فکشن کراچی سے شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مختلف ویب سائٹ پر بھی یہ تسلسل جاری و ساری ہے۔ جن میں قابل ذکر،ہم سب ویب سائٹ،مکالمہ ویب سائٹ،دی انگلش اکیڈمی،تادیب ڈیجیٹل پورٹل اور باغی رائیٹر شامل ہیں۔
2021ءسے ہی باقاعدہ محکمہ عدلیہ کو خیر آباد کرنے کے بعد درس وتدریس کو چُن لیا اور کالج کی سطح پر پڑھانے کو ترجیح دی۔جن اداروں میں اس فریضہ کو سرانجام دے چکا ہوں،ان میں گورنمنٹ کالج حافظ آباد،گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاون لاہور،ایف۔سی کالج لاہور اور اس وقت میزنوڈ کالج لاہور میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔
درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک ہونے کی وجہ سے مختلف اداروں میں تنقیدی لحاظ سے اہم نشست، تحریری اور تقریری لحاظ سے جاری و ساری ہیں۔اُردو میں قلم نگار کا یہ کام نہ صرف ایک مشغلہ ہے بلکہ سیکھنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔
جنوری2026ء میں اکادمی ادبیات پاکستان میں قومی سطح پر Writer Residence Program کا باقاعدہ حصہ بن کر اس عمل کو مزید وسعت دینے کا موقع ملا۔ جس میں پورے پاکستان سے بیس افراد کاانتخاب ہوا۔ ان میں ایک میں بھی شامل تھا۔
ڈیجٹیل میڈیا کےحوالہ روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں جاری ہیں جن میں یوٹیوب پر ادبی، تنقیدی،تحقیقی،سماجی مسائل اور دیگر موضوعات کو ویڈیوز کی صورت میں اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ اس وقت باغی رائیٹر گروپ کا حصہ بن کر ایک اور خوشی ملی۔
مزید پڑھیں






