Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 61 ملزمان گرفتار

nccia

این سی سی آئی اے راولپنڈی کا سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،61 افراد گرفتار کر لئے-


ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی(این سی سی اے) کے مطابق کمرشل مارکیٹ میں قائم کال سینٹر پر چھاپہ مار کر مجموعی طور پر 61 کو افراد گرفتار کر لیا گیا،کارروائی میں 71 موبائل فونز اور 155 لیپ ٹاپس برآمد ہوئے،جبکہ تمام ڈیجیٹل آلات اور ان میں موجود ڈیٹا کو فورینزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کمرشل مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک غیر قانونی کال سینٹر قائم ہونے کی اطلاع خفیہ ذرائع سے موصول ہوئی تھی، جہاں مبینہ طور پر بیرونِ ملک شہریوں کو غیر قانونی قرضوں کی وصولی کے نام پر دھمکایا اور ہراساں کیا جا رہا تھا۔


https://x.com/NCCIAOFFICIAL/status/2104444696668082260?s=20


اطلاع ملنے پر این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کال سی نٹر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 61 افراد کو گرفتار کیا گیا ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر جعلی ریکوری ایجنٹس بن کر غیر ملکی شہریوں سے قرضوں کی وصولی کے نام پر رابطہ کرتے اور انہیں دھمکیاں دے کر رقوم وصول کرتے تھے۔


حکام کا کہنا ہے کہ اس مبینہ سرگرمی کے باعث متاثرہ شہریوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جب کہ ایسے غیر قانونی کال سینٹرز کی سرگرمیوں سے پاکستان کی ساکھ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ملز مان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہےقبضے میں لیے گئے ڈیجیٹل آلات اور ڈیٹا کا تکنیکی و فرانزک تجزیہ جاری ہے۔


ترجمان کے مطابق این سی سی آئی اے کی سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی-


ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق غیر قانونی کال سینٹرز ملک کی ساکھ کے لیے خطرہ ہیں ،این سی سی آئی اے سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور غیر قانونی کال سینٹرز اور سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔


انہوں نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ ’شہری کسی بھی سائبر جرم کی اطلاع سائبر ہیلپ لائن 1799 پر یا قریبی این سی سی آئی اے سرکل میں دے سکتے ہیں۔‘