Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

crude-oiloil-770×433

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔


رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 93 سینٹ، یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 101.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی،امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 82 سینٹ، یعنی 0.92 فیصد اضافے سے 90.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔


رائٹرز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں امریکا کے خلیج میکسیکو میں آنے والے ممکنہ طوفان کے باعث تیل کی پیداوار اور ریفائننگ متاثر ہونے کے خدشات اور یمن کے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے شامل ہیں۔


دوسری جانب مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی سپلائی میں اضافہ جاری ہے، جس سے قیمتوں پر دباؤ محدود رہنے کی توقع ہے، تاہم خطے میں جاری کشیدگی اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات عالمی منڈی کو بدستور متاثر کر رہے ہیں-