پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ گرفتار

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تھانہ نیلور کی حدود میں گرفتار کیا گیا۔اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم راجہ اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کے لیے کوٹلی ستیاں گئے تھے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں احتجاج روکنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کردی گئی ہے۔ کنٹینر مالکان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ادویات سے بھرے کنٹینرز بھی تحویل میں لے لیے ہیں۔مالکان کا کہنا ہے کہ یہ کنٹینرز راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے ادویات لے کر آئے تھے، تاہم گرمی کے باعث ان میں موجود ادویات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔کنٹینر مالکان کے مطابق پولیس نے کنٹینرز کی چابیاں اور کاغذات بھی تحویل میں لے لیے، جبکہ ڈرائیونگ لائسنس، بلٹی رسید اور دیگر دستاویزات بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں۔
مزید پڑھیں

سٹاک مارکیٹ میں بہتری، کاروبار کا مثبت اختتام

سلمان اکرم راجا چار گھنٹے بعد رہا



