Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا


تھائی لینڈ میں جاری 58 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈفزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا۔


بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے پہلے اپنی 180 سینٹی میٹر ایتھلیٹ فزیک کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا۔  بلال احمد نے تمام ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔


بلال احمد نے اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تمام ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کے لیے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔


بلال احمد کی کامیابی کو پاکستان کے لیے اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی شاندار کارکردگی پر کھیلوں سے وابستہ حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔