میر رضا کیس:پولیس افسران نے جواب جمع کرا دیئے

میر رضا کیس میں سینئر پولیس افسران نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جواب دے دیئے ہیں۔
کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا کیس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی عامر فارو قی اور ڈی آئی جی فرخ لنجار نےجوڈیشل کمیشن کےسوالات کےجواب دےدیے ہیں,کمیشن کےمعاون تجمل لودھی ایڈووکیٹ نے جوابات کے سیل لفافے کمیشن میں جمع کروائے۔
میر رضا کے اہلخانہ نے بھی پولیس افسران کے لیے سوالات جمع کروائے تھے، اہلخانہ نے افسران کے لیے 300 سے زائد سوالات بھیجے تھے,اس حوالے سے کمیشن کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے فیملی کو کچھ معلومات فراہم کریں تو اس سے کیس خراب نہیں ہوتا۔
دوسری جانب میر رضا کی فیملی کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ 9 ستمبر کو فیملی کو پولیس نے بتایا کہ ڈیجیٹل کرنسی کا ڈیٹا مل گیا ہے، اسی روز کرپٹو اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس میڈیا پر چل رہے تھے، پولیس حکام اپنی ٹیم میں میر رضا سے متعلق ڈیٹا لیک کرنے والے کا سراغ نہیں لگا سکے، تین چار کروڑ روپے کے لیے ایسا کیا جاسکتا ہے؟-
کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں





