Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا دورہ

مصنف:


سیالکوٹ بیورو چیف مدثر رتو سے

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب انٹر سٹیز پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ


صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا دورہ کیا اور ڈسکہ سٹی میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب انٹر سٹیز پراجیکٹ کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ یاسر گیلانی نے صوبائی وزیر کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران منصوبوں کی فزیکل اور فنانشل پراگریس، کام کی رفتار، تکمیل کی ٹائم لائن اور مختلف منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مفاد عامہ کے منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے دوران ورکرز کی سیفٹی اور سیکیورٹی گیئر کا خصوصی خیال رکھا جائے جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات سے بچانے کے لیے مؤثر ٹریفک مینجمنٹ پلان پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈسکہ شہر میں بیٹ وائز صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے اور متعلقہ افسران صفائی ستھرائی کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔

میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈسکہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر، جدید اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے مقامی افسران اپنی تمام تر توجہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور شفاف تکمیل پر مرکوز رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈسکہ کی تعمیر و ترقی کے لیے تاریخی نوعیت کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ قومی وسائل کا ایک ایک روپیہ پوری ایمانداری، شفافیت اور دانش مندی کے ساتھ استعمال ہو تاکہ مکمل ہونے والے منصوبے دیرپا اور پائیدار ثابت ہوں اور شہری طویل عرصے تک ان سے مستفید ہوسکیں۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے، فیلڈ میں موجود مسائل کو فوری حل کیا جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ ہونے دی جائے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL