خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 13 اور فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دور ان 13 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی کے بعد فیصلہ کن کارروائی کی۔
دوسری کارروائی بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں کی گئی، جہاں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور مقامی سہولتکاروں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں





