اوکاڑہ،سینئر صحافی ملک ظفر اقبال بھوہڑ کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ سے ملاقات

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سینئر صحافی و رپورٹر ملک ظفر اقبال بھوہڑ نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، صحافت کے کردار، عوامی مسائل اور معاشرے میں مثبت صحافت کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے ملک ظفر اقبال بھوہڑ کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ صحافت کو عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھا اور عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے اپنی آواز مؤثر انداز میں بلند کی ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک ظفر اقبال بھوہڑ نے اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ہمیشہ عوامی مسائل، بالخصوص پسماندہ علاقوں کے بنیادی مسائل، نوجوانوں کے مستقبل اور معاشرتی بہتری جیسے موضوعات کو اہمیت دی ہے۔ ان کی تحریروں میں عوامی احساس اور خدمت کا جذبہ نمایاں نظر آتا ہے۔
ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے بطور کالم نگار ،،بھوہڑ نامہ،،ملک ظفر اقبال بھوہڑ کی تحریری خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے کالم کا موضوع خواہ ملکی سیاست ہو، معاشرتی مسائل ہوں یا عوامی مشکلات، وہ ہمیشہ عوامی خدمت، مثبت سوچ اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی بات کرتے ہیں۔ یہی صحافت کا اصل مقصد ہے کہ معاشرے کے مسائل کو ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کیا جائے اور بہتری کی راہ ہموار کی جائے۔
ملک ظفر اقبال بھوہڑ نے ڈاکٹر نثار احمد جٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ان کے لیے صرف پیشہ نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ وہ آئندہ بھی غیرجانبداری، ذمہ داری اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے قلم اور رپورٹنگ کے ذریعے عوامی مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔
ملاقات کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ دور میں صحافت کو مثبت، ذمہ دار اور عوامی فلاح کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ نوجوان نسل کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور معاشرے میں تعمیری سوچ کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کا کردار مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں





