Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد پولیس لائنز میں شہداء کے بچوں کے لیے خصوصی فن گالے کا انعقاد


اسلام آباد پولیس کے شہداء کے بچوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے پولیس لائنز میں ایک خصوصی فن گالے کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے بالخصوص شرکت کی۔


فن گالے کے دوران آئی جی اسلام آباد شہداء کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، ان کے ساتھ وقت گزارا اور گالے میں منعقدہ مختلف دلچسپ و تفریحی سرگرمیوں میں بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اسلام آباد پولیس کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور پولیس فورس اپنے ان جری جوانوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔


https://x.com/ICT_Police/status/2101549752626417695?s=20


انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر اور ان کے بچوں کی خوشیاں ہماری بنیادی ذمہ داری ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ کا خیال رکھنا پولیس فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا, شہداء کے بچوں کی چہروں کی مسکراہٹیں پوری فورس کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL