صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار سے محبت کا انکشاف

لندن: معروف اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں ایک ساتھی اداکار سے محبت ہونے کا انکشاف کیا ہے، تاہم انہوں نے اداکار کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔ صبا قمر متعدد کامیاب ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں اور اپنی اداکاری کے باعث مداحوں میں خاصی مقبول ہیں۔ اداکارہ ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایک چیرٹی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
گفتگو کے دوران صبا قمر نے انکشاف کیا کہ چند سال قبل انہیں ایک فلم میں کام کرنے والے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ ان کے ڈراموں کا ساتھی اداکار نہیں بلکہ ایک فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے والا اداکار تھا۔ صبا قمر نے کہا کہ انہیں ایک ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، تاہم اب وہ اداکار شادی شدہ ہیں، اس لیے وہ ان کا نام ظاہر نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے نام بتا دیا تو ممکن ہے کہ متعلقہ اداکار کی اہلیہ انہیں مشکل میں ڈال دیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اس معاملے کا ذکر اپنی بھانجی سے کیا تو بھانجی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس شخص کو بھول جائیں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھیں، کیونکہ وہ دونوں اس وقت شوٹنگ میں مصروف تھے۔ صبا قمر کے مطابق انہوں نے بھانجی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے۔
صبا قمر کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام لیے جارہے ہیں اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ نے کس ساتھی اداکار کا ذکر کیا ہے۔
مزید پڑھیں





