Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤں سے متعلق سندھ حکومت کی نظرثانی کی درخواست خارج کر دی


سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔


جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 3رکنی بینچ نے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختر نے پیش ہو کر دلائل دیئے۔


عدالت نے سماعت مکمل کرکے سانحہ بلدیہ میں عبدالرحمان عرف بھولا اور محمد زبیر عرف چریا کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواستیں خارج کردیں جب کہ ایم کیو ایم کی ریمارکس حذف کرنے کے لیے دائر درخواست بھی خارج کردی گئی۔


سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی (علی انٹرپرائزز فیکٹری آتشزدگی)11 ستمبر 2012 کو پیش آیا تھا، جس میں 260 سے زائد مزدور جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے-