پاکستان، بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کے دورے پر آئے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی، جبکہ وہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے,ملاقات اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
اس سے قبل بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کی 2 روزہ سرکاری دورے پر رات گئے اسلام آباد پہنچے بحرینی وزیر خارجہ کا ہوائی اڈے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری محمد حمیرکریم اور ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے استقبال کیا۔
وزارت خارجہ بیان میں کہا کہ بحرینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں



کرم آپریشن میں ہلاک 2 دہشتگرد افغان شہری نکلے

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.21 ارب ڈالر ملیں گے
