Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کی واردات ٹریس، 6 ملزمان گرفتار

0htt5beg_india-police-generic_625x300_23_December_22

وفاقی دارالحکومت کی تھانہ مارگلہ پولیس نے سیکٹر F-8/3 میں نواب آف بہاولپور کی فیملی کے گھر ہو نے والی چوری کی بڑی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ مارگلہ پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر F-8/3 میں واقع نواب آف بہاولپور کی فیملی کے گھر چوری کی واردات کے خلاف بڑی اور اہم کارروائی کی ہے۔


پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں کے نیٹ ورک اور انسانی ذرائع کو موثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث چور گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیموں نے دن رات محنت کر کے ملزمان تک رسائی حاصل کی گرفتار ملزمان کے قبضے سے نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر سے چوری ہونے والی انتہائی قیمتی اشیاء کا تقریباً 70 سے 80 فیصد حصہ برآمد کر لیا گیا ہے۔


ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ کیس کی مکمل تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ واردات میں ملوث دیگر عدم گرفتار ملزمان کو بھی جلد از جلد قانون کے گہرے میں لایا جائے اور باقی ماندہ مسروقہ سامان بھی برآمد کیا جا سکے۔


انہوں نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں و مال سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی, گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق قرار وا قعی سزا دلوائی جائے گی۔