نواز شریف نے کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر پارٹی کے 3 امیدواروں کو نامزد کردیا

مصنف:
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر پارٹی کے 3 امیدواروں کو نامزد کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر پارٹی کے 3 امیدواروں کو نامزد کردیا میاں محمد نواز شریف کی جانب سے میرپور سے چوہدری محمد سعید، باغ سے مشتاق منہاس اور مظفرآباد سے چوہدری منظور کو بطور امیدوار ممبر کشمیر کونسل نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر کونسل کی 4 نشستیں خالی ہوئی تھیں، جن پر انتخابی عمل کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوار میدان میں اتارے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چوہدری لطیف اکبر کو کشمیر کونسل کی نشست کے لیے پارٹی ٹکٹ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔
کشمیر کونسل کے انتخابات 12 اکتوبر کو آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں





