نجی دورے میں سرکاری طیارے کا استعمال، مریم نواز نے رقم ادا کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن کے نجی دورے کے دوران سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کا چیک سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں مریم نواز کی جانب سے رقم جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری طیارے کے استعمال کے تمام اخراجات ادا کر دیے ہیں، مریم نواز نے سرکاری خزانے میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کرائے ہیں، مریم نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا چیک آئندہ روز کیش ہو جائے گا۔
https://x.com/hinaparvezbutt/status/2100494944016429531?s=20
انہوں نے نقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کچھ یو ٹیوبرز کیلئے آج شرم کا مقام ہے جو اس موضوع پر سیاست کر رہے تھے۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے نجی دورے کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال پر اس سے قبل سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید سامنے آئی تھی، جہاں ناقدین کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔





