Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اداکارہ میرا کی لندن ایمبیسی سے بہن کی عیادت کیلئے ویزا جاری کرنے کی اپیل


پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے لندن کی ایمبیسی سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ میں اس وقت نیویارک میں ہوں ، لندن ایمبیسی اور پاکستانی حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ میری بہن شائستہ عباس کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں ، میری والدہ شفقت بیگم اور بھائی سید حسین عباس لندن میں ہیں ، میں اپنی بہن شائستہ سے ملنا چاہتی ہوں ، مجھے ویزا جاری کیا جائے، مجھے انسانی ہمدردی کے ناطے ویزا جاری کیا جائے ۔