Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ مؤخر

pti
مصنف:

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔


اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث مقدمے کا فیصلہ یکم اکتوبر تک مؤخر کیا گیا ہے۔عدالت نے 22 ستمبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج جمعے کو سنایا جانا تھا۔مقدمے میں حتمی دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل دینے کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔